کراچی ( بیورورپورٹ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وحدت امت وقت کی ضرورت ہے اور اس میں علما اور مشائخ کا اہم کردار ہے، پاکستان کی بقاءاور ترقی حقیقی جمہوریت سے وابستہ ہے۔
سیاسی قوتیں سیاسی و معاشی استحکام کیلئے کم سے کم نکات پرمتحدہوکرجدوجہد اپنائیں،ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست قربان کردی، ملک میں معاشی بحران ہے،اب ملک کے غریب نہیں امیر لوگوں کی قربانی کا وقت آگیا ،پاکستان کو بچانے کیلئے مراعات یافتہ اشرافیہ ایثار و قربانی کا عملی مظاہرہ کریں ورنہ وقت ہاتھ سے نکل جائے گا۔
اسلام و ملک دشمن اقدامات اور سازشوں کوروکنا پوری امت پر فرض ہے،علماء مشائخ منبرومحراب سے احترام انسانیت،تشدد سے پاک معاشرہ اور قومی یکجہتی کیلئے اپنا کردار ادا کریں،ان الفاظ کا اعادہ انہوں نے گزشتہ روز دورہ کراچی کے موقع پر ملک بھر کے علماءو مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماءمشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئر مین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا سے غیر رسمی ملا قات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
غریب نہیں امیر لوگوں کی قربانی کا وقت آگیا ، شاہد خاقان عباسی



















