کابینہ کا توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے کی منظوری
اسلام آباد (بیورورپورٹ)حکومت نے توشہ خانے کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دیدی،ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد توشہ خانے کا ریکارڈ کابینہ ڈویڑن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جائے گا۔اس حوالے سے وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں تصدیق کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کابینہ نے توشہ خانے کا ریکارڈ ریلیز (declassify) کرنے کی اجازت دے دی ہے، یہ ریکارڈ ان شاءاللہ بہت جلد کابینہ ڈویڑن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیا جائے گا۔



















