عمران اب تک سمجھ رہے ہیں باقیات بچالیں گی،مریم نواز
لاہور (اپنے رپورٹر سے)سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہاہے عمران خان اب تک یہی سمجھ رہے ہیں باقیات بچالیں گی،اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا اس وقت باقیات کو اپنی پڑی ہے،دریں اثنا یوتھ ونگ پنجاب کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا 4سال سے نوجوانوں کی سوچ تباہ کی جا رہی ہے، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نوجوانوں میں مایوسی، وطن اور آئین مخالف منفی سوچ ابھاری گئی، نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، نوجوانوں کو سچ و جھوٹ کا فرق سمجھنا ہوگا،نوجوانوں کی تعلیم و تربیت ہی ملکی ترقی کی کلید ہے،ن لیگ نے ہمیشہ نوجوانوں کو ترقی کے مواقع دیئے،نوجوانوں کو فیصلہ سازی کے عمل میں لانا چاہتے ہیں تاکہ بااختیار ہوں،نوجوانوں کو متحد ہو کر ملکی ترقی کی قوت بننا ہوگا،مسلم لیگ (ن) نوجوانوں کی نمائندہ جماعت بن چکی ، نوازشریف نے نوجوانوں کیلئے پہلا پروگرام شروع کیا ، شہباز شریف نے پنجاب ایجوکیشن انڈاومنٹ فنڈ جیسا تعلیم دوست منصوبہ شروع کیا، نوازشریف ،شہباز شریف نے نوجوانوں کیلئے روزگار و کاروبار کی سکیمیں شروع کیں،نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے کر جدید ٹیکنالوجی کی طرف راغب کیا، نوجوانوں کو وظائف دینا، مستحق طالب علموں کو بیرون ملک تعلیم دلانا ن لیگ کی پہچان ہے۔



















