پولیس والے بستر کے نیچے دیکھتے تو عمران خان مل جاتا، آصف زرداری

کراچی(بیورورپورٹ)سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے پولیس والے بستر کے نیچے دیکھتے تو عمران خان مل جاتا، پرویزالٰہی نے کسی کے فون پراپنامستقبل داوپرلگایا، نیب اورکاروبارایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

الیکشن ہوئے تو ضرور حصہ لیں گے مگر صورتحال خطرناک ہے،الیکشن کمیشن آزاد ہے،ہدایات پرعمل کریں گے، الیکشن کمیشن جو بھی کرے گا سب لبیک کہیں گے تاہم ابھی بہت اہم فیصلے لینے ہیں، دیکھیں گے اکثریت کیا کہتی ہے۔

آصف زرداری نے مزید کہاچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو سیاستدان نہیں سمجھتا، چیئرمین تحریک انصاف کےساتھ بات نہیں ہوسکتی،نیازی کی مقبولیت غربت کی وجہ سے ہے، غربت کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف کاسامناہے، سب کوملکی معیشت پر ایک پیج پر ہوناچاہیے۔

میاں صاحب کو وزیراعظم بنادیاوہ جو کہتے ہیں مانتا ہوں، میاں صاحب کے ساتھ کھڑے ہیں، سب کوساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے،میاں صاحب کیلئے بھی آسان نہیں،نوازشریف کی وطن واپسی اپنامسئلہ ہے۔