خواہش تھی صدر اور میں ایک ہی متفقہ تاریخ دیتے،گورنر کے پی

پشاور(بیورورپورٹ)گورنر کے پی غلام علی نے کہاہے الیکشن کمیشن کاخط کھولنے کامجاز نہیں،خواہش تھی صدر اور میں ایک ہی متفقہ تاریخ دیتے،گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا ہے خواہش تھی صدر مملکت اور میں ایک ہی متفقہ تاریخ دیتے،الیکشن کمیشن کا خط گورنر ہاﺅس سیکرٹریٹ کو موصول ہو چکا۔

خط سیکرٹری گورنر ہاﺅس کے نام اور سربمہر ہے، کھولنے کا مجاز نہیں،سیکرٹری کے چھٹی پر ہونے کے باعث خط کل کھولا جائے گا، خط پڑھنے کے بعد ہی الیکشن کمیشن سے بات ہوگی، عدالتی فیصلے کی روشنی میں دستیاب تاریخ میں الیکشن کرا دیں گے۔

گورنر خیبر پی کے نے مزید کہا الیکشن کمیشن مجوزہ تاریخ دے گا، انتخابات کیلئے انتظامات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔