اثاثے کیس،نیب نے بزدار کو 20صفحات پر مشتمل سوالنامہ تھمادیا

لاہور(بیورورپورٹ)اثاثہ جات کیس میںنیب نے بزدار کو 20صفحات پر مشتمل سوالنامہ تھمادیا،تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کےخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے عثمان بزدار کو 20 صفحات پر مشتمل سوال نامہ تھما دیا اور آئندہ پیشی پر جوابات ساتھ لانے کی ہدایت کردی۔

نیب ذرائع کے مطابق عثمان بزدار تفتیشی ٹیم کے سوالوں پر تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، عثمان بزدار دوران پیشی سوالوں پر کہتے رہے معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، عثمان بزدار نے متعدد سوالوں پر لاعلمی کا اظہار کیا اور بعض پر قانونی مشاورت کےلئے وقت مانگا۔