2016 میں عمرانی منصوبے کا آغاز ملک کےخلاف سازش کی شروعات تھی،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (بیورورپورٹ )وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے 4سال سے پاکستانی معیشت کو اپنے ہاتھوں سے آگ لگانے والاتنقید کر رہا ہے، 2016 میں عمرانی منصوبے کا آغاز ملک کےخلاف سازش کی شروعات تھی،اپنی ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب نے مزید کہاعمران خان نے ملک میں آئینی و سیاسی عدم استحکام پیدا کیا، 6.2 فیصد پر ترقی کرتی معیشت کو زوال پذیر کیا، 3 فیصد مہنگائی کی شرح و بےروزگاری میں اضافہ کیا،مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) کے دور میں مالی سال14،2013 سے 18،2017تک 5سالوں پر محیط اقتصادی اشاریوں کے مقابلے میں تحریک انصاف کے 19،2018 سے 22،2021 تک (4سالوں) کے اقتصادی اشاریوں کا تقابلی جائزہ بھی شیئر کیا،اپنی ایک اور ٹوئٹ میںوزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا سائفر، امریکی سازش دفن اب عمران کے قتل کی من گھڑت کہانی مضحکہ خیز ہے،فارن ایجنٹ باہر بیٹھے بھگوڑے ایجنٹوں کے ذریعے سازش کرا رہا ہے، پاکستان دشمن ایجنڈا بے نقاب ہو چکا، فارن فنڈنگ کیوں ہوئی، معیشت کی تباہی، تقسیم، شہدا کےخلاف مہم غلیظ ذہن کے ثبوت ہیں۔