کرکٹر کو ہر طرح کی کنڈیشن میں جلد ایڈجسٹ ہونا پڑتا ہے: سیم بلنگز

لاہور (مشرق نیوز) پی ایس ایل سیزن 8کی ٹیم لاہور قلندرز کے بیٹر سیم بلنگز نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ آیا ہوں بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں ۔ہر لیگ کے مختلف چیلنجز ہوتے ہیں، ہر ٹیم کے پاس حقیقی پیس بولرز ہیں یہی چیز پی ایس ایل کو دوسری ٹیموں سے مختلف بناتی ہے۔سیم بلنگز انگلینڈ کی جانب سے 3ٹیسٹ ، 28ون ڈے اور 37ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکے ہیں۔سیم بلنگز نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میرا پہلا فرنچائز ٹورنا منٹ ہے پی ایس ایل ون اور ٹو اسلام آباد کی طرف سے کھیلا، اب لاہور قلندرز نے مجھے ایک بہت اچھا موقع دیا ہے کہ پاکستان آکر کھیلوں، لاہور کے شاندار گرانڈ کے سامنے ہمارے دونوں میچز بڑے اچھے رہے ہیں جو سپورٹ ہمیں مل رہی ہے اس کا جواب نہیں ، مجھےیہاں کھیل کر گیم کے بارے میں سیکھنے کا مزید موقع ملے گا۔سیم بلنگز مصروف ترین کرکٹرز میں سے ایک ہیں دنیا بھر میں لیگ کرکٹ کھیلتے ہیں جن کا کہنا ہے کہ ماڈرن ڈے کرکٹر کو ہر طرح کی کنڈیشنز میں جلد ایڈجسٹ ہونا پڑتا ہے۔