اسلام آباد(بیورورپورٹ) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے سگریٹس کی غیر قانونی خریدو فروخت سے 80ارب کی ٹیکس چوری پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے،ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام نے وزیراعظم کو سگریٹس کی غیر قانونی خریدو فروخت پر بریفنگ دی جبکہ اس حوالے سے کی جانے والی کارروائی کی ماہانہ رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی جائے گی،ذرائع کا بتانا ہے وزیراعظم نے سگریٹس کی غیر قانونی فیکٹریوں کےخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے اور ایف بی آرکو تمام سگریٹس فیکٹریوں پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم جلد لگانےکی ہدایت کی ہے،ایف بی آر ان لینڈ ریونیو انٹیلی جنس ٹیمیں غیر قانونی سگریٹس فیکٹریوں پرچھاپہ ماریں گی، غیر قانونی سگریٹس کے خلاف کارروائی کی رپورٹ آئی ایم ایف کو بھی بھیجی جائے گی،ذرائع کے مطابق 2 درجن سے زائد سگریٹس مینوفیکچرنگ کمپنیاں تاحال ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل نہیں ہیں۔
وزیراعظم نے غیرقانونی سگریٹ فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا



















