چیف جسٹس پرویز الٰہی کی آڈیو لیکس کا نوٹس لیں،ن لیگ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)ن لیگ نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیاہے پرویز الٰہی کی آڈیو لیکس کا نوٹس لیا جائے،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سینئر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی،ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانونی حکمت عملی تیار کی گئی، اس موقع پر چیف جسٹس سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی مبینہ آڈیو لیکس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا،اجلاس میں عمران خان کے کیسز ،صدر کی جانب سے پنجاب و خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔