آڈیو لیکس، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف ریفرنسز دائر کرینگے،تمام بار کونسلز کااعلان

اسلام آباد (بیورورپورٹ)آڈیو لیکس، تمام بار کونسلز نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کااعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق آڈیو لیکس کے معاملے میں پاکستان بار کونسل کی زیر قیادت بار کونسلز کا اہم اجلاس ہوا
،اجلاس کے بعد پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین حسن رضا پاشا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاجسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کریں گے، پاکستان بار کونسل ،صوبائی بار کونسلز مس کنڈکٹ کا ریفرنس دائر کریں گی
، جج کیخلاف مجموعی طور پر 6 ریفرنسز دائر کیے جائیں گے،حسن رضا پاشا نے حکومت سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا جج کو نوٹس دینے کا ہمارے پاس کوئی اختیار نہیں تاہم وکلا سے متعلق آڈیو لیکس پر ذمہ داروں کو نوٹسز دیں گے
، آڈیو لیکس پر پہلے دن ہی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیالیکن ایسا نہیں ہوا،چیف جسٹس سے آڈیو لیکس کی تحقیقات کرانے کامطالبہ کیا تھا مگر کوئی جواب نہیں آیا، ، توقع کرتے ہیں سپریم کورٹ کے جج مستعفی ہو جائیں گے، چیف جسٹس آئندہ ماہ جوڈیشل کمیشن کااجلاس بلائیں،ریٹائرڈ ججز، جرنیلوں کو دوبارہ نوکری نہ دی جائے
،حسن رضا پاشا نے مزید کہا وکلا کو آئے روز تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، وکلا پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کا مسودہ وزیر اعظم کو دیا ، انہوں نے وکلا پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بل پر یقین دہانی کرائی
، اعلیٰ عدلیہ میں ججزکی تقرری کے رولزمیں ترمیم کی جائے، سنیارٹی کے اصول پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے، خیبرپختونخوا کے سینئرز ججز کو سپریم کورٹ میں نمائندگی دی جائے
، آرٹیکل 184/3 پر سپریم کورٹ کوئی فیصلہ کرتی ہے تو فیصلے کے بعد اپیل کا حق دیا جائے ایسے فیصلوں سے عوام اور لوگوں کے حقوق متاثر ہوتے ہیں
،ملک کی موجودہ معاشی حالت کو نظر میں رکھتے ہوئے ریٹائرڈ ججز و جنرل کی بجائے حق داروں کو موقع دیا جائے۔