اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ رانا ثناء نے صدر مملکت عارف علوی کو خبردار کر تے ہوئے کہاہے صدر علوی ''آ بیل مجھے مار''والے کام نہ کریں، اپنے بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناء نے کہاصدر علوی ''آ بیل مجھے مار''والے کام نہ کریں،انتخابات کی تاریخ دینے سے صدر کا کوئی لینا دینا نہیں، عارف علوی خوامخواہ ٹانگ نہ اڑائیں
صدر الیکشن کمیشن کو غیرقانونی و غیر آئینی احکامات پر مجبور نہیں کر سکتا ،الیکشن کمیشن آپ کا غلام نہیں جو آپ کہیں وہ مانے،عمران خان نے معیشت، خارجہ تعلقات اور قومی مفادات کو نقصان پہنچایا اب ریاستی سربراہ کے منصب کو سازش کیلئے استعمال کر رہے ہیں،دوسری جانب وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ایوان صدر ایوان سازش بن چکا ،صدر عارف علوی نے آئین شکنی کی تو آرٹیکل 6کا سامنا کرنا ہو گا
،الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، عمران خان کی ٹائیگر فورس نہیں بننے دیں گے
مریم اورنگزیب نے مزید کہاالیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال کر غیر آئینی طور پر الیکشن کی تاریخ لینے کی کوشش ہو رہی ہے،آئین کو ٹھوکر ماری تو علوی صدر نہیں رہیں گے ،علوی صدر بنیں، عمران خان کی کٹھ پتلی نہ بنیں ،صدر علوی کی وفاداری آئین سے ہونی چاہیے،سپریم کورٹ کی تشریح کے مطابق صدر کا عہدہ علامتی ہے،سپریم کورٹ کے مطابق کسی ایک سیاسی جماعت کیساتھ ساز باز صدر کے منصب اور حلف کی خلاف ورزی ہے۔
صدر علوی ''آ بیل مجھے مار''والے کام نہ کریں،آئین شکنی پر آرٹیکل 6کاسامنا کرنا پڑیگا،وفاقی وزرا



















