جیل بھرو تحریک کا ایسا جواب دیں گے جو ذہن وگمان میں نہیں ہوگا:رانا ثنااللہ

راولپنڈی (بیورورپورٹ )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ عمران خان جیل بھروتحریک شروع کرے، ایسا جواب دیں گے جو ان کے ذہن وگمان میں نہیں ہوگا،راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن)کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کے دوران رانا ثنااللہ نے کہا کہ کنونشن کا انعقاد الیکشن لڑنے کیلئے کیا گیا ہے، مسلم لیگ( ن) چاہتی ہے انتخابات شفاف ہوں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شیدا ٹلی کہتا ہے کہ ن لیگ الیکشن سے بھاگ رہی ہے، پنڈی کے شیطان دیکھو پنڈال ن لیگ کے ورکرز سے بھرا ہوا ہے۔ راولپنڈی کی دونوں سیٹوں سے پنڈی کے شیطان کو ہرائیں گے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ جیل بھرو تحریک شروع کرنے والا بنکر میں چھپا بیٹھا ہے، تم جیل بھرو تحریک شروع کرو ایسا جواب دیں گے تمہارے ذہن وگمان میں نہیں ہوگا۔رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں انتشار پھیلاناچاہتا ہے، وہ جدوجہد کررہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کرے، عمران خان اور حواریوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔