الیکشن کمیشن کاصدر مملکت کیساتھ مشاورت سے انکار

اسلا م آباد(بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن کاصدر مملکت کیساتھ مشاورت سے انکار،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبوں کے انتخابات کی تاریخ پرایوان صدر کیساتھ مشاورت سے انکار کردیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری ایوان صدر کولکھے خط میں کہالاہور ہائیکورٹ میں انٹرا اپیل دائر کردی، الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کا کوئی آئینی و قانونی اختیار نہیں۔
ادارہ اپنی آئینی و قانونی ذمہ داروں سے بخوبی آگاہ ہے، افسوس سے کہہ رہے ہیں الیکشن کمیشن ایوان صدر کو مشاورتی عمل میں شامل نہیں کر سکتا،خط میں مزید کہا گیا آرٹیکل 105 کے تحت تحلیل شدہ اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ گورنر دے سکتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت پنجاب و کے پی گورنرز کو خطوط لکھے،صدر مملکت کیساتھ صوبائی انتخابات پر مشاورت کی کوئی آئینی حیثیت نہیںاس لئے اجلاس میں شرکت نہیں کرنا چاہیے۔