لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان سافٹ ویئر ہاوسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین زوہیب خان نے کامرس رپورٹرز کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے سعودی عرب میں منعقدہ ٹیک ایونٹ میں اپنی متنوع صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اپنے ڈالرز کی اشد ضروریات کے حامل ملک کیلئے کئی ملٹی ملین ڈالر کے معاہدے اور سودے حاصل کر لئے ہیں۔ زوہیب خان نے کہا کہ آءٹی انڈسٹری نے ملک کے سب سے بڑے اور جڑواں معاشی مسئلے یعنی تجارتی خسارے اور کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے کے حل پر اپنی نظریں مرکوز کر رکھی ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف نے اصولی طور پر اتفاق کیا ہے کہ آئی ٹی ہی ملک کی واحد صنعت ہے جو آنے والے سالوں کے دوران طویل عرصے تک برآمدات میں تیزی سے اضافہ کر سکتی ہے۔ زوہیب خان نے روشنی ڈالی کہ ریاض میں پاکستان پویلین نے ہزاروں وزیٹرز کو راغب کیا اور اس تقریب کے دوران سعودی حکومت اور کءچیمبرز آف کامرس کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی پاکستان پویلین کا دورہ کیا جس میں پاکستان کی 150 بڑی آءٹی کمپنیوں نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ LEAP اگلے سال ہم پاکستان پویلین کیلئے مزید بڑا اور نمایاں مقام حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ایک اور اہم پیشرفت میں، دیما ال یحییٰ، سیکرٹری جنرل، ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن، نے P@SHA Connect کی تقریب کا دورہ کیا جس کا انعقاد پاشا نے Tech Destination Pakistan کے تعاون سے کیا تھا۔ اس تقریب میں 300 بڑی کاروباری شخصیات نے شرکت کی جن کا تعلق دنیا بھر کی آءٹی صنعت اور GCC ممالک سے تھا۔ زوہیب خان نے وضاحت کی کہ یہ بات قابل غور ہے کہ ڈی سی او ایک عالمی، کثیرالجہتی و کثیر الملکی ادارہ ہے؛ جس کا مقصد ڈیجیٹل شمولیت، مکالمے اور شراکت داری کے ذریعے مشترکہ خوشحالی اور صحتمند باہمی انحصار پیدا کرنا ہے اور پاکستان کو اس اہم سرگرمی سے بہت معاشی فوائد حاصل ہونگے۔مزید برآں، معزز ترین ریاض چیمبر آف کامرس کے وفد کے ساتھ بھی تفصیلی ملاقات کی۔ انہوں نے مطلع کیا کہ دونوں فریقوں نے ٹیک، IT، ITeS، ٹیلی کام وغیرہ میں میں اربوں ڈالر کے سرمایہ کاری، JVs، تجارت اور دیگر معاہدوں کے دروازے کھولنے کیلئے اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ زوہیب خان نے واضح کیا کہ یہ کامیابی پاشا، ٹیک ڈیسٹینیشن پاکستان، فیڈرل آءٹی منسٹری، پاکستان سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ اور ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی مشترکہ کامیابی ہے۔
پاکستانی IT کمپنیوں کی سعودیہ میں شاندار کامیابیاں

















