خاقان، عمران خان کو فوری جیل میں ڈالنے کے مخالف

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فوری جیل میں ڈالنے کے مخالف،تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو میںسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کو فوری طور پر جیل میں ڈالنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاعمران خان نے بہت سے غلط کام کیے وہ خود بھی اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہیں،عمران خان نے خود باتیں کیں جس کی کوئی حد نہیں، میں سنی سنائی باتوں کا نہیں عمران خان کے اعتراف کا ذکر کر رہا ہوں،عمران خان کو کس نے مقدمے بنانے کا اختیار دیا تھا؟ دراصل اختیار انتقام بن جاتا ہے،شاہد خاقان عباسی نے کہا 50 سال میں 73 کے آئین کے تحت جونیجو کے سوا ءتمام وزرائے اعظم جیل گئے، اصولی بات ہے کسی بھی سیاستدان کو جیل میں ڈالنے کا اختیار آپ کے پاس نہیں ہونا چاہیے،میں کسی کو بھی جیل میں ڈالنے کے حق میں نہیں، عمران خان کے معاملے میں تحقیقات مکمل کی جائیں اور پھر سزا دیں،روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کرکے معاملے کو مکمل کریں۔