لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ سرحدی چوکیوں پر تعینات پولیس اہلکارقوم کے وہ مجاہد ہیں جو دہشت گردوں کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں، ہائی الرٹ ہوکر فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ خفیہ اطلاعات کے پیشگی حصول کا نظام مزید موثر بنایا جائے۔ گزشتہ روز آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت تمام اضلاع کی بارڈر ایریا کی پولیس چیک پوسٹوں کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور فرائض کی بہترین ادائیگی پر تمام اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انکی خدمات کو سراہا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سرحدی چوکیوں پر تعینات پولیس اہلکارقوم کے وہ مجاہد ہیں جو دہشت گردوں کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں، تھانہ مکڑ وال میانوالی پرحملہ آور دہشت گردوں کی پسپائی پنجاب پولیس ہی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے، میانوالی پولیس کے جانبازوں کا جذبہ، شجاعت اور فرض شناسی پوری فورس کیلئے قابل تقلید مثال ہے، وعدہ کریں دہشت گرد حملوں کو پسپا کرنے کے ساتھ دہشت گردوں کو زندہ واپس نہیں جانے دیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ جتنے دہشت گردوں کے سر آپ مجھے دیں گے، اتنے ہی بڑے انعامات آپ کے منتظر ہوں گے، پولیس کے تمام یونٹس ملکر خفیہ اطلاعات کے پیشگی حصول سے ٹارگٹ کے شکار کا مشن سر انجام دیں۔ ہائی الرٹ ہوکر فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ خفیہ اطلاعات کے پیشگی حصول کا نظام مزید موثر بنایا جائے۔ بارڈر چیک پوسٹوں پر جدید اسلحہ، سنائپرز، لائیٹس اور انٹرنیٹ سمیت ہر ممکن وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر اوراے آئی جی آپریشنز ڈاکٹراسد اعجاز ملہی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
درمیانی عمر میں شوگر کی زیادتی دماغی صحت کو متاثر کر سکتی ہے: نئی طبی تحقیق
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید گر گئی
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار، نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط
میگھن مارکل کا بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ
ہماری جماعت کو بھی میرے وزیر اعلیٰ بننے پر ڈر تھا، آج دنیا میں خود کو منوا لیا: مریم نواز
مکہ دفاعی اتحاد میں سٹرٹیجک تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی وزیر دفاع
ڈی آئی خان ، ٹانک، تربت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 مطلوب خوارج سمیت 14 ہلاک
خدشہ ہے خطے کی صورتحال کے باعث معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا: بلاول بھٹو
سعودی وزیر دفاع اورعاصم منیر کے درمیان دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال
ظلم کی بھی حد ہوتی ہے، اتنا کریں جتنا کل برداشت کر سکیں: ترجمان جے یو آئی



















