اسلام آباد (بیورورپورٹ)عمران حکومت گرانے میں بہت سے عوامل کارفرما،امریکہ اہم فیکٹر ضرور مگر کلیدی نہیں،ان خیالات کااظہار پاکستان میں تعینات روسی سفیر ڈنیلا گانیچ نے کیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات روسی سفیرڈنیلا گانیچ نے کہاعمران حکومت ہٹانے میں بہت سے عوامل کارفرما تھے،حکومت ہٹانے کی بنیادی وجہ داخلی تبدیلیاں تھیں،امریکہ جب کسی سے غیر مطمئن ہوتا ہے تو مسائل پیدا کرتا ہے،عمران خان کے معاملے میں اہم فیکٹر ضرور تھا مگر کلیدی نہیں،عمران خان کو سنجیدہ نوعیت کے اندرونی مسائل کا سامنا نہ ہوتا تو سازش کے باوجود وزیراعظم رہ سکتے تھے۔
عمران حکومت گرانے میں بہت سے عوامل کارفرما،امریکہ اہم فیکٹر ضرور مگر کلیدی نہیں،روسی سفیر



















