باپ کے قتل کی رنجش‘نوجوان نے مخالف کی جان لے لی

سرگودھا:باپ کے قتل کی رنجش میں نوجوان نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے ہوٹل پر بیٹھے مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گے پولیس نے مقتول کی نعش پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تین سگے بھائیوں سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل درج کر لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارتے ہوئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ جوھرآباد کے گاو¿ں چنکی کی سیمنٹ فیکٹری کے قریب ھوٹل پربیٹھے بٹے والا کے محمد ثناء اللہ جوڑا کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے واقعہ کے بارے بتایا گیا کہ علاقہ میں نور محمد پیرو قتل ہوا جس کی رنجش میں مقتول کے بیٹے شیر خان نے اپنے ساتھی تین سگے بھائیوں محمد وارث،محمد اظہر،مسعود انور کے ہمراہ اتشیں اسحلہ سے مسلح ہو کر اندھادھند فائرنگ کر کے محمد ثناء جوڑا کو قتل کر دیا گیا جس کی نعش پولیس تھانہ صدر نے تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور مقتول محمد ثناء اللہ جوڑا کے بھائی محمد حبیب اللہ جوڑا کی مدعیت میں تین سگے بھائیوں سمیت چاروں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302/109/34 ت پ مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارتے ہوئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔