عمران صاحب فارن فنڈنگ کے سوالوں کے جواب دیں‘ مریم اورنگزیب

لاہور:(لیڈرنیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سوال اٹھانے والے سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں ڈالا گیا، چار سال کوشش کے باوجود سابقہ حکومت سیاسی مخالفین پر الزامات ثابت نہ کر سکی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران صاحب الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کے سوالوں کے جواب دیں، جو سوال پوچھے ا±س کو گالی اور دھمکی دی جاتی ہے، کرپشن کا حساب نہ لیں، وہ مرضی کے سوال اور اپنی مرضی کے جواب چاہتے ہیں،عمران صاحب مرضی کا میچ، امپائر اور کھلاڑی چاہتے ہیں جہاں ان کی مرضی سے آو¿ٹ اور ناٹ آو¿ٹ دیا جائے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب مرضی کا جج، مرضی کا وکیل اور مرضی کا فیصلہ چاہتے ہیں،عمران صاحب آئین کو مانتے ہیں نہ قانون کو، وہ اپنے آپ کو ہی آئین اور قانون سمجھتے ہیں،عمران صاحب خود کو ہی عدالت، جج اور پولیس سمجھتے ہیں، عدالت سوال پوچھے تو اس کی توہین کرو، الزام لگاو¿ اور پھر سازش کہو، الیکشن کمیشن سوال پوچھے تو 8 سال بھاگتے رہو، الزام لگاو¿ اور گھیراو¿ کی دھمکیاں دو۔