کیوبا سے متعلق بیان ‘فواد چوہدری کا احسن اقبال سے معافی کا مطالبہ

 اسلام آ باد (لیڈرنیوز ) سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے احسن اقبال سے کیوبا کے متعلق بیان پر معافی کا مطالبہ کردیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لکھا کہ احسن اقبال کا کیوبا سے متعلق تبصرہ قابل مذمت ہے، موجودہ حکومت کو انہی وجوہات کی بنا پر امپورٹڈ حکومت کہتے ہیں۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ احسن اقبال کا مذکورہ بیان غلامانہ ذہنیت کا ایک اور عکس ہے، پاکستانی عوام کیوبا کی عظیم قوم کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ احسن اقبال سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اپنی حماقت پر معافی مانگیں۔احسن اقبال نے پریس کانفرنس میں کہاتھاکہ ہم پاکستان کو کیوبااور شمالی کوریا نہیں بنانا چاہتے ہیں ہم پاکستان کوترقی کے راستے پر ڈالناچاہتے ہیں جس طرح ملائیشیا،ترکی چائنہ اور جنوبی کوریا نے حاصل کی ہے ۔