گورنر ہاو¿س میں نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تیاریاں

لاہور:(لیڈر نیوز) گورنر ہاو¿س میں نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تیاریاں، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لے سکتے ہیں۔گورنر ہاو¿س میں حلف برداری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حلف اٹھانے کے لیے چیئرمین سینیٹ کوایڈوائز ایوان صدر سے کسی بھی وقت جاری ہو سکتی ہے۔ایوان صدر اور وزیراعظم ہاو¿س میں خط و کتابت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایوان صدر کی جانب سے وزیراعظم ہاو¿س کو خط لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ موصول ہو گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ کاحمزہ شہباز سے حلف لینے کا امکان ہے۔ نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری 4 بجے ہوگی۔