اسلام آباد:(لیڈرنیوز)سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ دوسروں کوچورڈاکوکہنے والوں نے توشہ خانہ کی تفصیلات چھپائیں،پی ٹی آئی حکومت نے کہادوسرے ممالک کیساتھ تعلقات کونقصان ہوگا،مسئلہ قانون کے مطابق تحائف خریدنانہیں،تفصیلات چھپانااورتحائف بیچناہے،آپ نے کوڑیوں کے دام قیمتی تحائف خریدے اورمنافع حاصل کیا،شفافیت سے بھاگنے کیلئے آپ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کاسہارالیا۔
دوسروں کوچورکہنے والوں نے توشہ خانہ کی تفصیلات چھپائیں ‘ شیری رحمان



















