اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سارے فیصلے سے قوم میں مایوسی کی لہردوڑی،گندی نالی کی اینٹوں کواقتدارکے محل میں لگایاجارہاہے،تمام طاقتیں اس کیس میں عیاں ہوچکی ہیں،3ماہ پہلے کہتاتھااستعفے دےدویااسمبلی توڑدو،میں اس وقت بھی ٹھیک تھاجب کہاگورنرراج لگادیں،ان چوروں کےساتھ ملک نہیں چل سکتا، جب میں کہتاتھااسمبلی توڑدو،گورنرراج لگادومیں اس وقت بھی ٹھیک تھا،یہ کرائے کے ٹٹواورسامراجی سنڈیاں ہیں جوپاکستان کوکھائیں گی،عمران خان کوکہاآ خری آپشن ہے استعفے دےدیں،عمران خان کوجومشورے دیئے آج سچ ثابت ہورہے ہیں۔

















