اسلام آباد:(لیڈر نیوز)سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرائے کے ترجمانوں کوگھرجانے کی تیاری کرنی چاہیے تھی،کرائے کے ترجمان 4،4 پریس کانفرنسزکررہے ہیں،عمران خان کاترجمانوں کوحکم ہے اتناجھوٹ بولوکہ سچ لگنے لگے،دوسروں پرتہمت لگائی،جھوٹ بولاگیا،الزام تراشی کی گئی،ریاست مدینہ کانام استعمال کرکے عمران خان نے سیاست کی،ریاست مدینہ کانام استعمال کرکے عوام کوغریب کیا،کشمیرفروشی کی،عوام آپ کی تمام چالیں جان چکے،اگرہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے توعوام کے سامنے لاو¿،ساڑھے3سال ہارس ٹریڈنگ کیخلاف کیوں کارروائی نہیں کی؟اپوزیشن آئینی وقانونی طریقے سے تحریک عدم اعتمادلارہی ہے،کل اجلاس میں تحریک عدم اعتمادآئین کےمطابق پیش کرو۔
ریاست مدینہ کانام استعمال کرکے عمران خان نے سیاست کی



















