کسی رکن کو ووٹ کا حق استعمال کرنے سے نہیں روکیں گے

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ آئینی طریقے سے کریں گے اور کسی رکن کو ووٹ کا حق استعمال کرنے سے نہیں روکیں گے۔ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا 48 واں اجلاس کل ہوگا، جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہ کوششیں کسی ایک جماعت کی نہیں، پاکستان کی ہیں، پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے، او آئی سی کے لیے ہر حکومت نے اپنے دور میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔