اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیراعظم عمران خان کے خلاف جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس آج شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگا جس میں آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، اختر مینگل اور دیگر رہنما شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔اجلاس کے حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سندھ ہاو¿س پر چھاپے کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔
اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس آج‘اتحادیوں بارے فیصلہ ہوگا



















