شریف برادران‘زرداری نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شریف برادران اور زرداری نے ماضی میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے، شہباز گل کہتے ہیں عمران خان سے خوفزدہ سیاسی مخالفین این آر او چاہتے ہیں۔فرخ حبیب کہتے ہیں کہ 2008 سے 2008 تک مکہ مکرمہ کی قومی حکومت رہی، ان دس سالوں میں شریف برادران، زرداری اور فضل الرحمان نے کرپشن کے عالمی ریکارڈ بنائے۔شہباز گل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی اصل خواہش گرینڈاین آراو ہے، وہ قومی حکومت کی آڑ میں کسی طرح این آر او حاصل کرنا چاہتے ہیں، بغیر الیکشن کے قومی چوروں کی پانچ سالہ حکومت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔