خارجہ پالیسی غصے یاموڈپرنہیں ملکی مفادکے مطابق بنتی ہے‘ شیری رحمان

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)شیری رحمان کی صدارت میں سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے امورخارجہ کااجلاس ہوا،شری رحمان نے کہا کہ بھارتی میزائل کاپاکستان میں گرناتشویشناک ہے،پاکستان کومعاملے پرایکشن لینے میں تاخیرکیوں ہوئی؟یہ بھارت کاپاکستان کوپیغام تھا،کوئی ٹیکنیکل خرابی نہیں تھی،میزائل کاایک نظام ہوتاہے،میزائل میاں چنوں میں گرنامذاق نہیں،بھارت کی وضاحت مضحکہ خیزاورناقابل قبول ہے،خارجہ پالیسی غصے یاموڈپرنہیں ملکی مفادکے مطابق بنتی ہے۔