لاہور:(لیڈر نیوز) شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی، سپیکر 14 روز میں اسمبلی اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں عوام ایک وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو چکے ہیں، پٹرول اور بجلی آئے روز مہنگی ہو رہی ہے، عوام اس بدترین حکومت سے نجات کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔ ان حالات میں ریاست مدینہ پر بات کرنا پسند نہیں۔ آٹا، دالوں، چینی اور ادویات سمیت تمام اشیاءکی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ منتخب لوگوں میں عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔
سپیکر 14 روز میں اسمبلی اجلاس بلانے کے پابند ہیں‘ شہباز شریف

















