اسلام آباد:(لیڈرنیوز)ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کو منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کو سزا دینی ہوگی۔ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی عملدرآمد رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان نے 27 میں سے 26 اہداف حاصل کر لیے۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون 2021 کے ایکشن پلان کی تکمیل کے لیے اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف موثر قانون سازی کی ہے اور اس سلسلے میں بہتری دکھائی ہے۔ اس نے اقوام متحدہ کے نامزد کردہ دہشت گرد گروپوں اور افراد پر بھی سخت پابندیاں عائد کیں۔ ایک اور نکتہ منی لانڈرنگ کی پیچیدہ تحقیقات اور پراسیکیوشن کی تعمیل کو یقینی بنانا ہے۔وزارت خزانہ نے ایف اے ٹی ایف کے اقدامات سے متعلق بیان بھی جاری کیا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔ پاکستان ایکشن پلان کی بقیہ شقوں پر بھی عمل درآمد کرے گا۔ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جون 2021 کے ایکشن پلان پر بروقت اقدامات کیے، ایکشن پلان کے اہداف بروقت حاصل کریں گے، پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف پورے کرے گا۔
فیٹف کاپاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ



















