بدین:(لیڈرنیوز) بدین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول نے بدین میں جلسہ کرنے کے لیے سرکاری وسائل کا استعمال کیا۔بدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا دل صاف نہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے سے مخلص نہیں، عمران خان نے کہا تھا کہ میرے خوف سے تمام جماعتیں متحد ہو جائیں گی۔ عمران خان کے خوف سے آج تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ مسلسل 15 سال سے پیپلزپارٹی کے ہاتھ میں ہے۔ سندھ کے پڑھے لکھے نوجوان پیپلز پارٹی سے مایوس ہو چکے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو حکومت سنبھالتے ہی 20 ارب کا خسارہ ہوا جسے ٹھیک کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی حکومت کو ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے دوست ممالک سے پیسہ لینا پڑا۔ ہم بڑھے، ان 3 سالوں میں فصل کی ریکارڈپیداوارہوئی،موٹر سائیکلوں اور ٹریکٹروں کی فروخت بڑھی۔
بلاول نے سرکاری وسائل استعمال کرکے بدین جلسہ کیا‘شاہ محمود

















