اسلام آباد:(لیڈنیوز) پیپلز پارٹی نے حکومت سے پیکا قانون واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ جعلی خبروں کے نام پر تنقید کرنے والوں سے انتقام لینے کی سازش کی جا رہی ہے۔پیپلز پارٹی کی مرکزی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پیکاقانون جعلی خبروں کی آڑ میں ہتھیار ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے پیکا قانون پر سوالات اٹھائے ہیں، قانون میں جعلی خبروں کی تشریح کئے بغیر تنقید کرنے والوں کے خلاف انتقامی کارروائی کی سازش کی جا رہی ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ اگر یہ قانون غلط معلومات کو روکنا ہوتا تو پارلیمنٹ میں بل لایا جاتا، اظہار رائے کی آزادی پر قدغن نہیں لگنے دیں گے، حکومت پیکا آرڈیننس واپس لے۔
حکومت پیکا آرڈیننس واپس لے‘شیری رحمان



















