عدم اعتماد مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اصل ریلیف‘ شہباز شریف

لاہور:(لیڈرنیوز) شہباز شریف نے کہا ہے کہ آٹے، چینی اور بجلی کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تاریخ میں اتنا اضافہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔تحریک عدم اعتماد مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اصل ریلیف ثابت ہوگی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول میں 10 روپے کی کمی عملی طور پر واپس آگئی ہے، یہ اضافہ ایل پی جی اور گیس کی قیمتوں میں نام نہاد ریلیف ہوا میں تحلیل ہونے کے بعد اگر عوام کو ریلیف دینا ہے تو بجلی کی قیمتوں میںماہانہ روپے سے زائد اضافہ واپس لینے کا اعلان کیا جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ جھوٹے سرکاری پیکجز کا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑے گا، ایک طرف عوام مہنگائی کا شکار ہیں تو دوسری طرف لٹیرے راج کر رہے ہیں۔ ملکی تجارتی خسارہ سالانہ بنیادوں پر 82 فیصد تک بڑھ گیا، گردشی قرضے میں 114 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، تجارتی خسارہ 32 ارب روپے کی معیشت کی تباہی کا بیان ہے۔