اسلام آباد:(لیڈر نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد چوہدری برادران کے بغیر بھی آئے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج چوہدری برادران کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ عوام میں رہنا چاہتے ہیں یا اقتدار میں۔ تحریک عدم اعتماد چوہدری برادران کے بغیر بھی آئے گی۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ 22 سال سے نیب کا تماشا چل رہا ہے۔ یہ وہ ادارہ ہے جس نے ملک کا بھلائی سے زیادہ نقصان کیا ہے۔
عدم اعتماد چوہدری برادران کے بغیر بھی آئیگی‘ شاہد خاقان عباسی

















