آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے تمام ٹکٹوں کو ڈیجیٹل کر دیا گیا

لاہور:(لیڈرنیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تمام ٹکٹوں کو ڈیجیٹل کر دیا ہے۔ اب ٹکٹ پہلے کی طرح پرنٹ نہیں ہوں گے، موبائل پر صرف کیو آر کوڈ ہی اسکین ہوگا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ٹکٹس فروخت کرنے والی کمپنی BookMe.pk کی مدد سے ٹکٹوں میں جدت لائی ہے۔ پی ایس ایل کے کامیاب تجربے کے بعد اب کاغذ پر ٹکٹوں کی پرنٹنگ ختم کرکے اسے موبائل پر منتقل کردیا گیا ہے۔ٹکٹوں کی بکنگ کے بعد اب اسے پرنٹ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ آسان آن لائن طریقہ کار کے تحت ٹکٹ بک کروانے کے بعد موبائل اسکرین پر کیو آر کوڈ دکھانا کافی ہوگا، یعنی اب ٹکٹوں کی دستیابی کو صرف واٹس ایپ کے ذریعے یقینی بنایا گیا ہے۔