لاہور:(لیڈر نیوز) ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ ق سے رابطہ کر کے جلد ملاقات پر رضامندی ظاہر کر دی۔سیاسی منظر نامے پر ایک اور مشاورت، اپوزیشن حکومتی اتحادیوں سے رابطوں کے بعد اتحادیوں نے ایک دوسرے سے رابطے کر لیے۔ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر امین الحق نے وفاقی وزیر مونس الٰہی سے فون پر رابطہ کیا۔ ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے بھی وفاقی وزیر مونس الٰہی سے فون پر بات کی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق) کے رہنماو¿ں نے جلد ملاقات پر اتفاق کیا۔ جلد ہی دونوں فریقین کی قیادت آئندہ سیاسی حکمت عملی کے لیے مشاورتی اجلاس کرے گی۔ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق) سیاسی منظر نامے پر مشاورت کریں گے۔ ایم کیو ایم کی قیادت پہلے ہی چوہدری برادران سے ملاقات کر چکی ہے۔
متحدہ کا ق لیگ سے رابطہ‘جلد ملاقات پر اتفاق



















