اسلام آباد:(لیڈرنیوز)آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ آر ایل این جی پاور پلانٹس جون تک فروخت کیے جائیں،حکومت نے آئی ایم ایف کو ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری کا پلان بھیج دیا‘آئی ایم ایف نے تجویز دی کہ بہتر کارکردگی والے پاور پلانٹس کی نجکاری سے اچھی قیمت ملے گی،بجلی گھروں کو نقصان میں جانے سے پہلے فروخت کریں، بہترین کارکردگی سے بجلی پیدا کرنیوالے 2 پاور پلانٹس جون میں بیچنے کا فیصلہ‘ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری کا فوری مطالبہ کیا ،دونوں پاور پلانٹس کو جون 2022 کے آخر تک فروخت کیا جائے،نجکاری کمیشن نے ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری پر کام کا آغاز کر دیا،نجکاری کمیشن کے مطابق حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پوری صلاحیت سے بجلی پیدا کرنیوالے پاورپلانٹس ہیں‘دونوں پاور پلانٹس مسلم لیگ ن کے دور میں لگائے گئے تھے۔
RLNG پاور پلانٹس جون تک فروخت کیے جائیں‘ آئی ایم ایف



















