پنڈدادنخان :(لیڈرنیوز)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ لوگ عوام کے مجرم ہیں،ایک عرصہ بعد پاکستان کاکسان خوشحال ہوا ہے،جولوگ عدم اعتماد لاناچاہتے ہیں ان پرگھروالے بھی اعتماد نہیں کرتے،ان لوگوں نے پاکستان کودونوں ہاتھوں سے لوٹاہے،زرداری ،نوازشریف قرض نہ لیتے توآج ادائیگی کیلئے مزید نہ لینے پڑتے،مریم صفدربھی عدالتوں کےسامنے جھوٹ بول رہی ہوتی ہیں،فضل الرحمان سمجھتے ہیں مدرسے کے بچے لانگ مارچ کامیاب کرائیں گے،فضل الرحمان،شہبازشریف،زرداری کی سیاست ایک ہے،ان لوگوں نے پنجاب کے علاقوں کیساتھ زیادتی کی،نوازشریف نے تیسری بار وزیراعظم بننے کیلئے پنجاب کاسوداکیا،عوام کاسمندرآج وزیراعظم کااستقبال کرےگا،آپ سے لانگ مارچ ہوگانہ واک،اپوزیشن اپنے پاو¿ں پرچل نہیں سکتی،لانگ مارچ کیاکرےگی،شہبازشریف کہتے ہیں سیاہی ٹھیک نہیں،چارج فریم پڑھا نہیں جارہا،یہ احتساب کے عمل سے بچ نہیں سکیں گے،کل قانون پاس ہواہے،پنجاب میں بھی دیگرصوبوں کی طرح گیس ملے گی،ان کاخیال ہے مدرسہ کے بچے اکٹھے کرکے حکومت بدل دیں گے،حکومت ایسے نہیں بدلتی،نظریہ دینا پڑتاہے،محنت کرنا پڑتی ہے،بلاول بھٹو کی سیاست پاکستان میں ختم ہورہی ہے،مریم نوازپہلے میئرکاالیکشن لڑیں،آپ نے سیاست کرنی ہے تو پہلے عوام کے پیسے واپس کریں،نوازشریف جھوٹ بول کربیرون ملک گئے،
اپوزیشن پاﺅں پرچل نہیں سکتی،لانگ مارچ کیاکریگی‘ فواد چوہدری



















