صحافی کاقتل‘پولیس نے ڈاکوﺅں کی موٹرسائیکل کا سراغ لگالیا

کراچی:(لیڈرنیوز)صحافی کاقتل،پولیس نے ڈاکوو¿ں کی موٹرسائیکل کاسراغ لگالیا‘پولیس کے مطابق موٹرسائیکل بلوچستان کے علاقے خضدارسے خریدی گئی،موٹرسائیکل 2020میں خریدی گئی جومحمدجہانگیرکے نام پرہے،موٹرسائیکل125سی سی ہے،دستاویزات میں70سی سی سامنے آئی،موٹرسائیکل کے چیسزنمبرمیں ردوبدل کیاگیا،جس شخص کی موٹرسائیکل چھینی گئی اس کی تلاش جاری ہے،کراچی پولیس چیف نے بتایاکہ ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے‘ٹیم میں ایس ایس پی ایس آئی یو،ایس ایس پی سینٹرل شامل ہیں۔