کراچی:(لیڈرنیوز)نجی ٹی وی کے سینئر صحافی اطہر متین کو دوران ڈکیتی ڈاکوو¿ں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔کراچی کے شہریوں سے موبائل فون اور گاڑیاں چھین کر قیمتی جانیں بھی چھینی جا رہی ہیں لیکن حکمرانوں کو شہر کے امن و امان کی کوئی پرواہ نہیں۔ آج بھی شہر قائد میں سینئر صحافی اطہر متین کو ڈاکوو¿ں نے گولی مار دی۔اطہر متین اپنے بچوں کو سکول چھوڑ کر گھر واپس جا رہے تھے۔ جب اس نے نارتھ ناظم آباد میں دو اسٹریٹ کرمنلز کو شہریوں سے لوٹتے ہوئے دیکھا تو اس نے انہیں اپنی گاڑی سے ٹکر مار دی۔ ملزمان زمین پر گر گئے لیکن کار پر فائرنگ کر دی جس سے صحافی اطہر متین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق ملزم کی موٹر سائیکل سٹارٹ نہیں ہوئی جس کے بعد وہ دوسرے شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو موٹر سائیکل پر فرار ہوتے دکھایا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے سینئر صحافی اطہر متین ڈکیتی مزاحمت پر قتل



















