حکومت پرتنقید‘ایف آئی اے نے صحافی محسن بیگ کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)حکومت پر تنقیدکرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے صحافی محسن بیگ کوحراست میں لے لیا‘محسن بیگ کے بیٹے نے والدکوحراست میں لینے کی تصدیق کردی‘ایف آئی اے سائبرکرائم ٹیم نے محسن بیگ کوگھرسے حراست میں لیا‘ایف آئی اے کے مطابق گرفتاری کے دوران ٹیم کے ساتھ مزاحمت ہوئی،محسن بیگ نے ٹیم پرفائرنگ کی،فائرنگ سے ایف آئی اے کاایک اہلکارزخمی ہوا،محسن بیگ کوتھانے منتقل کردیاگیا۔