عمران خان کی وجہ سے سب چور اکٹھے ہورہے ہیں‘ فواد چوہدری

پنڈدادنخان:(لیڈرنیوز)فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے سب چور ایک ہورہے ہیں‘نواز شریف سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں‘قوم کا لوٹاپیسہ واپس کردیں۔پنڈ دادن خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور ان کا بیٹا لندن میں بیٹھے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے ملازم کے اکاو¿نٹ سے 4 ارب روپے نکلے، منظور پاپڑ والا کے اکاو¿نٹ سے ڈھائی ارب روپے نکلے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستانی محنت کشوں اور تاجروں کو لوٹا گیا، چوری کا پیسہ واپس آنے تک معاف نہیں کیا جائے گا، بلاول بھٹو مدرسے کے بچوں کے کندھوں پر بیٹھ کر سیاست کرنا چاہتے ہیں میں ان سے کہوں گا کہ پہلے الیکشن لڑنا سیکھیں، ان کا فضل الرحمان کو ٹھیکہ دینے سے سیاست نہیں چلے گی، انہوں نے 7 بار حکومت گرانے کی کوشش کی