ڈیرہ اسماعیل خان:(لیڈرنیوز)علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اپنی حیثیت کا پتہ چل گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بہت شور مچا رہے ہیں، انہیں اپنی اور جے یو آئی کی حیثیت کا پتہ چلا، ایسا کرنے والوں کو پہلے اپنے گھر کی فکر کرنی چاہیے۔ . ڈی آئی خان کے میئر کے انتخاب میں جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کے لوگ جعلی ووٹ ڈالتے ہوئے پکڑے گئے۔
مولانا فضل الرحمان کو اپنی حیثیت کا پتہ چل گیا ‘علی امین گنڈاپور

















