لاہور:(لیڈرنیوز)پیپلز پارٹی کی مرکزی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے بہترین کارکردگی دکھانے والے وزراءکو تعریفی اسناد دی ہیں جو قوم کے ساتھ ایک اور مذاق ہے۔ لیکن گالم کلوچ اور الزام تراشی کی بہترین کارکردگی پر وزراءکو تعریفی اسناد ضرور دی جا سکتی ہیں۔پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے وزیر اعظم کی جانب سے وزراءکو تعریفی اسناد دینے کے ردعمل میں کہا کہ حکومت کی تین سالہ کارکردگی بدانتظامی، کرپشن اور ناکامیوں سے بھری پڑی ہے۔ ہر وزارت میں بحران ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ معیشت، خوراک، پیٹرولیم، توانائی، خارجہ، داخلہ، صحت اور دیگر وزارتوں کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے۔
وزراءکو تعریفی اسنادقوم کے ساتھ مذاق ہے‘ شیری رحمان



















