لانگ مارچ اپوزیشن کی سیاسی ضرورت ہے‘شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ اپوزیشن کی سیاسی ضرورت ہے،یہ اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں،ان کے نظریات ایک نہیں،مفادات پورے ہونے پرالگ ہوجائیں گے،اپوزیشن احتجاج کرناچاہتی ہے توکرے ہمیں اعتراض نہیں،اپوزیشن ملکی مفادات کومدنظررکھے،قوم جانتی ہے پی ڈی ایم بنانے اورتوڑنے والے کون ہیں،اپوزیشن لیڈرکی ایک سیٹ کیلئے دھوکاکس نے کیا،قوم جانتی ہے،22 اور 23 مارچ کونئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے،اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا48واں اجلاس اسلام آبادمیں ہوگا،اجلاس میں افغانستان،فلسطین اوراسلاموفوبیاپربات چیت ہوگی،مسلم امہ کودرپیش مسائل پرگفتگوہوگی۔