شاہد خاقان عباسی کے تحفظات ابھی نقطہ آغازہے‘ فواد چوہدری

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 2023 سے پہلے ن لیگ میں بہت سے لوگ بادشاہی نظام کے خلاف آواز اٹھا کر اسے چھوڑ دیں گے، پیپلز پارٹی کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ میں شریف خاندان کے یکطرفہ فیصلوں کی وجہ سے چوہدری نثار کنفیوژن کا شکار ہوگئے، سیاستدان پارٹی سے الگ ہوگئے، شاہد خاقان عباسی کے تحفظات اب بھی موجود ہیں۔