اسلام آباد:(لیڈرنیوز)مشیرتجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ جنوری میں سالانہ بنیادوں پربرآمدات میں 18.7 فیصد اضافہ ہوا، رواں سال جنوری میں2 ارب 54 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں، گزشتہ سال جنوری میں 2 ارب 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی برآمدات تھیں،رواں مالی سال کےپہلے 7ماہ میں برآمدات میں 24 فیصد اضافہ،رواں سال اب تک 17 ارب 67 کروڑ 10 لاکھ ڈالرکی برآمدات ہوئیں،ماہانہ بنیادوں پردرآمدات میں کمی کارجحان بھی نظرآرہاہے،دسمبر 2021 کےمقابلےجنوری 2022 میں درآمدات میں 22 فیصد کمی،دسمبر میں درآمدات 7 ارب 58 کروڑڈالرتھیں،جنوری 2022 میں 5 ارب 90 کروڑ 80 لاکھ ڈالرکی درآمدات ہوئیں۔
جنوری میں سالانہ بنیادوں پربرآمدات میں 18.7 فیصد اضافہ

















