اسلام آباد:(لیڈر ڈیسک) ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 9.94 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس نے 48 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 29,420 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1448663 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6,377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے: پنجاب میں 485,810، سندھ میں 547,920، خیبر پختونخوا میں 199,195 اور بلوچستان میں 99,195 کیسز۔ گلگت بلتستان میں 34,634، اسلام آباد میں 10,837، اسلام آباد میں 130,373 اور آزاد کشمیر میں 39,894 کیسز رپورٹ ہوئے۔
#corona in pakistan



















