راولپنڈی:(لیڈرنیوز)سکیورٹی فورسزکانوشکی اور پنجگورمیں آپریشن،سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں13 دہشتگردہلاک ہوئے،آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات پنجگور،نوشکی میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسزپرحملہ کیا‘سکیورٹی فورسزنے دہشتگردوں کیخلاف کلیئرنس آپریشن کیا،نوشکی میں فورسزنے مزید 5 دہشتگردوں کوہلاک کیا،نوشکی میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد9 ہوگئی،دہشتگردوں کے حملے میں افسرسمیت7جوان شہیدہوئے،پنجگورمیں فراردہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے،پنجگورمیں آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوں کوہلاک کیاگیا،4 سے 5 دہشتگردوں کوگھیرے میں لے لیاگیا، دہشتگردوں سے برآمداسلحہ اورسامان امریکی ساختہ ہے ‘دہشتگردافغانستان اوربھارت میں اپنے ہینڈلرسے رابطے میں تھے ۔
نوشکی‘پنجگورمیں آپریشن‘13دہشتگردہلاک‘7جوان شہید ‘ آئی ایس پی آر



















